اداکارہ ریما خان نے اپنے شوہر کے ہمراہ مسلمانوں کے تیسرے مقدس مقام مسجد اقصیٰ کا دورہ کیا ہے۔اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات نہ ہونے کے باعث پاکستانی شہریوں کی مسجد اقصیٰ کا دیدار کرنے کی خواہش پوری نہیں ہوپاتی لیکن امریکی شہریت اداکارہ ریما خان کے کام آگئی۔انہوں نے اپنے شوہر اور خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ مسجد اقصیٰ میں عبادت کی سعادت حاصل کی۔اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنے دورے کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں جنہیں خوب پسند کیا جارہا ہے
اداکارہ نے اپنے دورے کے بارے میں بتایا کہ انہوں نے گزشتہ ماہ مسجد اقصیٰ کا دورہ کیا تھا جس پر وہ اللہ کی شکر گزار ہیں۔انہوں نے بتایا کہ انہوں نے مسجد اقصیٰ میں عبادت کی سعادت حاصل کی جبکہ انہوں نے اس مبارک پتھر کو بھی دیکھا جہاں سے نبی آخرالزماں ؐ نے آسمانوں کا سفر شروع کیا تھا۔
تبصرے بند ہیں.