مجھے جسٹن بائیبر سے نفرت ہے،پیرس جیکسن

لاس اینجلس: آنجہانی پاپ اسٹار مائیکل جیکسن کی بیٹی پیرس جیکسن نے کہا ہے کہ انھیں شہرہ آفاق گلوکار جسٹن بائیبر سے نفرت ہے۔ پیرس جیکسن کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ پیرس نے جب ٹوئٹر پر گلوکار جسٹن کی مداح نوجوان لڑکیوں کی جاری کردہ تصاویر دیکھیں جس میں انھوں نے کلائیاں زخمی کر کے جسٹن سے اپنی محبت کا اظہار کیاتاہم جسٹن بیبر نے اس پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا۔ اس سرد مہری پر پیرس بھڑک اٹھیں اور کہاکہ جسٹن نوجوان لڑکیوں کے لیے اچھے رول ماڈل نہیں ہیںوہ اس سے قبل جسٹن کی آن لائن ویب سائٹ پر جاری کردہ شراب نوشی اور سگریٹ نوشی کرتے ہوئے تصاویر دیکھ چکی ہیں نے کہا کہ ان تصاویر کا نوجوانوں پر اچھا تاثر مرتب نہیں ہوگا۔ یہ منفی چیزیں ہیں۔ وہ جسٹن کی مداحوں میں سے نہیں ہیں کیونکہ ان کے نزدیک جسٹن رول ماڈل کے لیے غیر موزوں شخصیت ہیں۔

تبصرے بند ہیں.