شمالی ممبئی پارلیمانی سیٹ سے بھارتی اداکارہ ارمیلا ماتونڈکر کو الیکشن لڑانے پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ارمیلا کو کانگریس پارٹی میں شامل کر کے انہیں لوک سبھا کا ٹکٹ دینے کی تیاری چل رہی ہے۔
اس سیٹ سے پہلے سے ہی کانگریس میں شامل ہو چکی شلپا شنڈے اور اسوری جوشی بھی الیکشن لڑنے کے خواہش مند ہیں۔ آئندہ لوک سبھا انتخابات کے لئے بی جے پی کی طرف سے کئی فنکاروں اور کھلاڑیوں کو موقع دیئے جانے پر کانگریس بھی فنکاروں اور مشہور شخصات کو پارٹی میں شامل کرنے کی کوشش میں لگ گئی ہے۔
تبصرے بند ہیں.