Latest National, International, Sports & Business News

ایکتا کپور کا تعاقب کرنے والا ٹیکسی ڈرائیور گرفتار

 ممبئی پولیس نے ایک 32 سالہ ٹیکسی ڈرائیور کو گرفتار کیا ہے جس پر فلم اور ٹیلی ویژن کے پروڈیوسر ایکتا کپور کا تعاقب کرنے کا الزام  ہے۔ گرفتار کیے گئے شخص نے 30 سے زیادہ بارایکتا کپور کا پچھا کیا تھا.گرفتار کیے گئے شخص کا ناام سدھیر راجیندر سنگھ ہے اور وہ ہریانہ کا رہنے والا ہے۔وہ ایکتا سے ملنا چاہتا تھا اور ان سے دوستی کا خواہاں تھا،حالمیں ہی ایکتا جوہو کے ایک مندر میں گئی تھی تب بھی سدھیر نے انکا پچھا کیا تھا، وہ ایکتا سے بات کرنا چاہتا تھا لیکنانکےپرسنل گارڈ نے اسے روک دیا، اسے ایکتا سے دور رہنے کی ہدایت بھی دی گئی تھی، اسکے بعد سدھیر کے بارے میں پولیس میں شکایت درج کی گئی تھی،اسکے بعد سی سی ٹی وی کی مدد سے اس شخص کی پہچان کی اور اسے گرفتار کرلیا.سدھیر نے اس جم کی ممبرشپ بھی لے رکھی ہے جس میں ایکتا ورزش کے لیے جاتی ہے، ایکتا کے ورک آوٹ کے وقت سدھیرکواکثر جم کے آس پاس یا باہر کھڑا پایا جاتا تھا، پچھلے ہفتہ کو ایکتا کا پچھا کرتے ہوئے سدھیر نے جم میں گھسنے کی کوشش کی تھی اسکے بعد پیر کو اسے پولیس نے گرفتار کرلیا

تبصرے بند ہیں.