لندن میں ملکہ الزبتھ دوئم کی پینٹنگ کو اسپرے مار کر خراب کردیا گیا
لندن: ویسٹ منسٹر ایبے چرچ میں ملکہ الزبتھ دوئم کی پینٹنگ کو ایک شخص نے اسپرے مار کے خراب کر دیا۔ اسکاٹ لینڈ یارڈپولیس کے مطابق ملکہ الزبتھ دوئم کی تصویر کو اسپرے مارکر خراب کرنے والے شخص کو تحویل میں لے لیا گیا ہے، ملکہ الزبتھ دوئم کی تصویر گزشتہ سال ان کی تاج پوشی کی ڈائمنڈ جوبلی کی تقریبات کے موقع پرمکمل کرکے مئی میں ویسٹ منسٹر ایبے چرچ میں لگائی گئی تھی، چرچ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آج دوپہر ایک شخص چرچ میں آیا اور تصویر پر اسپرے کردیا۔ انہوں نے بتایا کہ خراب کی گئی ملکہ کی تصویر ہٹا دی گئی ہے اورٹھیک کرنے کے بعد ہی دوبارہ آویزاں کی جائے گی۔ واضح رہے کہ ویسٹ منسٹر ایبے چرچ میں آج سے 9 روز قبل ملکہ الزبتھ کی تاج پوشی کو 60 سال مکمل ہونے کی خوشی میں دعائیہ تقریب اور بڑے پیمانے پر جشن کا انعقاد کیا گیا تھا۔
تبصرے بند ہیں.