کاجول نے کرن جوہر سے دوستی ختم کرنے سے متعلق چپ توڑ دی

ممبئی: 

بالی ووڈ اداکارہ کاجول نے ہدایتکار کرن جوہر سے 25 سالہ دوستی ختم ہونے سے متعلق چپ توڑتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں کے درمیان بہت کچھ ہوا جس سے متعلق کچھ نہیں کہنا چاہتی۔

بالی ووڈ اسٹار کاجول اور ہدایتکارکرن جوہر نے فلم نگری کو کئی سپر ہٹ فلمیں دیں اور دونوں کے درمیان 25 سال تک دوستی کا رشتہ بھی قائم تھا  لیکن گزشتہ سال فلم’’اے دل ہے مشکل‘‘ کی ریلیز کے موقع پر دونوں کی گہری دوستی اچانک ختم ہوگئی تھی جس پر کرن جوہر نے  دکھ کا اظہار کیا تھا تاہم اب کاجول بھی میدان میں آگئی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.