بھارتی ہدایت کار کو فواد خان کی یاد ستانے لگی

ممبئی: 

بالی ووڈ فلم ’’کپور اینڈ سنز‘‘ کے ہدایت کار شکون باترا کو پاکستانی چارمنگ ہیرو فواد خان کی یاد ستانے لگی ہے جو فلم نگری میں ان کی کمی شدت سے محسوس کررہے ہیں۔

بھارتی پروڈیوسر ایسوسی ایشن کی جانب سے پاکستانی اداکاروں کے کام کرنے پر پابندی عائد کئے جانے کے بعد یوں تو تمام پاکستانی اداکار اس سے متاثر ہوئے لیکن سب سے زیادہ فواد خان کے کیرئیر کو شدید جھٹکا لگا جنہوں نے کئی فلمیں سائن کرلیں تھیں لیکن اب بالی ووڈ کے ہدایت کار بھی فواد کی کمی شدت سے محسوس کرنے لگے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.