کھاد سبسڈی کی دوسری قسط 8 ماہ بعد جاری

اسلام آباد: 

وفاقی حکومت کی جانب سے رواں مالی سال کے بجٹ میں فرٹیلائزر سیکٹر کے لیے سبسڈی کی مد میں مختص کی گئی رقم کی دوسری قسط جاری کر دی گئی، اس اقدام سے یوریا اور فاسفیٹ سمیت کھاد کی مختلف اقسام کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔

فرٹیلائزر سیکٹر نے سبسڈی کی مد میں دوسری قسط کی ادائیگی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے وزارت قومی غذائی تحفظ وتحقیق کی سبسڈی کی تقسیم کے سسٹم میں بہتری لانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ سبسڈی کی ادائیگی میں تاخیر سے بچا اور فرٹیلائزر کے پیداواری عمل میں تسلسل کو برقرار رکھا جاسکے۔

تبصرے بند ہیں.