راجیش کھنہ کی 50 سولو سپر ہٹ فلموں کا ریکارڈ نہ ٹوٹا
کراچی: راجیش کھنہ کا نام جب بھی فلموں کے حوالے سے لیا جاتا ہے وہ خوبصورت چاکلیٹی ہیرو کے طور پر نمایاں نظر آتے ہیں۔ انھیں یہ اعزاز حاصل ہے کہ سلور اسکرین پر اس قدر شہرت اور مقبولیت شاید ہی کسی اداکار نے حاصل کی ہو،انھیں رومانوی فلموں کا شہزادہ بھی کہا جاتا رہا،اپنے فلمی سفر میں انھوں نے180فلموں میں کام کیا جس میں 163فیچر فلمیں70 شارٹ فلمیں شامل ہیں،ان کی50سپر ہٹ سولو فلمیں بھی قابل ذکر ہیں، جن کا آج تک کوئی ریکارڈ نہیں توڑ سکا،راجیش کھنہ نے1966میں اپنے فنی سفر کا آغاز کیا ان کی پہلی فلم’’آخری خط‘‘ تھی، ان کے کریڈٹ پر35گولڈن جوبلی22سلور جوبلی سپر ہٹ فلمیں شامل ہیں،ان کی مشہور فلموں میں اتفاق،آپ کی قسم، روٹی،پریم کہانی،راز، بہاروں کے سپنے،ارادھنا،ڈولی، بندھن،دو راستے،خاموشی،سفر، ڈی ٹرین، کٹی پتنگ،ہاتھی میرے ساتھی،سچا جھوٹا،محبوب کی مہندی، دشمن،آنند،آن ملو سجنا، راجیش کھنہ نے رائٹر جاوید اختر اور سلیم خان کو اپنی فلم’’ ہاتھی میرے ساتھی‘‘ میںپہلی بار متعارف کرایا۔ادکارہ ممتاز کے ساتھ انھوں نے آٹھ فلموں میں ہیرو کا کردار ادا کیا ’’ پریم کہانی‘‘ کی تکمیل کے دوران ممتاز نے اس لیے شادی کرلی کہ راجیش کھنہ نے ٹوئنکل کھنہ سے شادی کا فیصلہ کرلیا تھا،انھوں نے مارچ 1973 میں اداکارہ ڈمپل کپاڈیہ سے شادی کرلی،ان کی دوبیٹاں ٹوئنکل کھنہ، رنکی کھنہ ہیں،لیکن دونوں کے درمیان اختلافات کے بعد علیحدگی ہوگئی، دسمبر1948 میں امرتسر پنجاب میں پیدا ہونے والے راجیش کھنہ کا انتقال 18 جولائی 2012کو ہوا۔ وہ ایک کامیاب ادکار کے ساتھ پروڈیوسر اور سیاستدان بھی رہے وہ انڈین کانگریس کی نشست پر لوک سبھا کے ممبر منتخب ہوئے،1970سے1979تک وہ بھارت کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ادکار رہے،انھیں چار مرتبہ فلم فئیر ایوارڈ سے نوازا گیا1991میں راجیش کھنہ کو فلم انڈسٹری میں بہترین خدمات انجام دینے پرفلم فئیر لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا، جب کہ ان کی شاندار خدمات پر بھارت کا سب سے بڑا سویلین ایوارڈ پدما بھوشن بھی دیا گیا
تبصرے بند ہیں.