نئی حکومت فلمی صنعت کی بحالی کیلیے بھی اقدامات کرے،ماہ نور

لاہور: فلم ،ٹی وی اور اسٹیج کی اداکارہ و ماڈل ماہ نور نے کہا ہے کہ نواز شریف کی ولولہ انگیز قیادت میں ہمارا ملک دن دوگنی رات چوگنی ترقی کرے گا ۔  ۔ماہ نور نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ اسی دور حکومت میں ہمارا پیارا ملک لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی جیسی لعنتوں سے بھی چھٹکارا پا لے گا۔ میری درخواست ہے کہ وہ فلمی صنعت کی بحالی کے لیے بھی اقدامات کریں تاکہ ہزاروں بے روز گار لوگوں کی فاقہ کشی کا خاتمہ ہوسکے۔ماہ نور نے بتایا کہ میں ان دنوں محفل آڈیٹوریم میں جاری ڈرامے میں پرفارم کررہی ہوں اس ڈرامے میں میرے ڈانس آئٹم کو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔فلم ’’شیر دل‘‘میں میرا آئٹم سانگ بہت زبردست ہے۔

تبصرے بند ہیں.