پاکستانی ڈرامہ اور تھیٹر بھارت سے بہت آ گے ہے‘اسماعیل تارا
لاہور: ’’ففٹی ففٹی‘‘ فیم اسماعیل تارا نے کہا کہ پاکستانی ٹی وی ڈرامہ اور تھیٹر آج بھی بھارت سے بہت آ گے ہے۔ بھارتی ڈراموں میں چمک دھمک اور سسپنس پیدا کیا جاتا ہے جب کہ ہمارے ہاں ڈرامے کو حقیقی شکل میں ہی پیش کیا جاتا ہے اور اسی حقیقی پن سے پاکستانی ڈرامے بھارت کے مقابلے میں بہترین ہیں۔ ایک اچھی چیز اور سامنے آ رہی ہے کہ سینئر اداکاروں کے ساتھ نئے اداکاروں کو بھی آگے بڑھنے کا موقع فراہم کیا جارہا ہے جو ڈرامے کے لیے اچھی بات ہے۔ اسماعیل تارا نے کہا کہ میں کوئی سیاسی لیڈر نہیں ہوں کہ اپنے پیغامات دیتا رہوں میری تو صرف ایک درخواست ہے کہ ہمیں مل جل کر ملک وقوم کی ترقی وسلامتی میں اپنا کردار ادا کریں۔
تبصرے بند ہیں.