پاکستانی اداکارعمران عباس بالی ووڈ فلم میں بپاشا باسو کے ساتھ جلوہ گرہوں گے

ممبئی: پاکستانی ڈراموں سے شہرت پانے والے اداکار عمران عباس نے بھی بالی ووڈ کا رخ کر لیا ہے اور وہ بپاشا باسو کے ساتھ فلم “کریئچر تھری ڈی” میں جلوہ گر ہوں گے۔ راز، ہانٹڈاورجرم جیسی ہٹ فلموں کے ہدایت کار وکرم بھٹ نے عمران عباس کو اپنی نئی فلم میں کاسٹ کر لیا ہے جس کی شوٹنگ ان دنوں بھارتی کے پرفضا مقام اوٹی میں جاری ہے۔ عمران عباس نے فلم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فلم عام ڈگرسے ہٹ کر ہے جو شائقین کو یقیناً پسند آئے ، عمران کا کا کہنا تھا کہ بپاشا ایک پروفیشنل اداکارہ ہیں جن کے ساتھ کام کرکے بہت مزہ آرہا ہےجب کہ اوٹی کا موسم بھی کافی خوشگوار اور شوٹنگ کے لئے سازگار ہے، وکرم بھٹ کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے عمران عباس نے انہیں ایک ایڈونچر پسند اور دوست ہدایت کار قرار دیا ۔

تبصرے بند ہیں.