پنجاب اسمبلی کا اجلاس 3 جون تک ملتوی

لاہور: پنجاب اسمبلی کا اجلاس تین جون تک کیلئے ملتوی کردیا گیا۔اسپیکر ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے کاغذات نامزدگی کل شام پانچ بجے تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔جس کے بعد تین جون کو پنجاب اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کو عمل میں لایا جائے گا۔پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کیلئے رانا محمد اقبال کا نام زیر غور ہے۔پنجاب کے وزیراعلی کیلئے کاغذانات نامزدگی پانچ جون تک جمع کرائے جائیں گے جبکہ وزیراعلی پنجاب کا انتخاب چھ جون کو ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.