پنجاب:خسرہ بے قابو،ہلاکتوں کی تعداد 131 ہوگئی

لاہور: پنجاب میں خسرہ کا مرض روز بروز تشویشناک صورت اختیار کرتا جارہا ہے،لاہور چلڈرن ہسپتال میں خسرہ سے متاثرہ نوماہ کی بچی انتقال کر گئی۔پانچ ماہ کے دوران صوبے میں خسرہ سے ہونے والی اموات کی تعداد ایک سو اکتیس ہو چکی ہے۔چلڈرن ہسپتال لاہور میں خسرے کے مرض میں مبتلا علامہ اقبال ٹاوٴن کی رہائشی نوماہ کی مہوش رات گئے دوران علاج دم توڑ گئی،پانچ ماہ کے دوران پنجاب میں خسرہ سے ہونے والی اموات کی تعداد ایک سو اکتیس ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ بچوں کی مجموعی تعداد پندرہ ہزار دو سو تینتیس تک جاپہنچی ہے،ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں لاہور،فیصل آباد ،گوجرانوالہ ، ملتا ن بہاولپور ،مظفرگڑھ،راجن پور اور وہاڑی سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں مزید ایک سو اٹھاسی بچوں میں خسرے کے مرض کی تشخیص ہوئی ہے،لاہور کے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں اس وقت خسرے کے مرض میں مبتلا پچانوے بچے زیرعلاج ہیں۔

تبصرے بند ہیں.