ماہی گل ’’زنجیر‘‘ کے ریمیک میں ’’مونا ڈارلنگ‘‘ بنیں گی

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ ماہی گل فلم’’زنجیر‘‘کے ریمیک میں مونا ڈالنگ کاکردار نبھائیں گی ۔ رواں سال 14جون کو ریلیز ہونے والی اس فلم کی ڈبنگ کا مرحلہ گزشتہ دنوں ہی سنجے دت نے مکمل کروایا ہے ۔اس فلم میں اداکارہ ماہی گل نئے انداز کے رقص بھی پیش کریں گی ۔قبل ازیں ماضی کی فلم ’’زنجیر ‘‘میں مونا کا کردار بندو نے نبھایا تھا ۔ماہی گل کو اس کردار کے لیے فٹ قرار دیا گیا ہے تاہم اس کے لیے ماہی گل کا پورا حلیہ ہی تبدیل کردیا گیا ہے ۔ ان کے ہیئر اسٹائل سے لے کر چال ڈھال اور گفتگو کا انداز بھی مغرب زدہ لڑکی کا بنایا گیا ہے ۔ادھر ماہی کے آئٹم سانگ کی دھوم مچانے کے لیے فلم ’’بلٹ راجہ ‘‘6ستمبر کو ریلیز کی جارہی ہے۔اداکارہ کی اس کے علاوہ تین نئی فلمیں ریلیز کے لیے تیار ہیں ان میں ایک ہندی اور دو پنجابی کی فلمیں شامل ہیں ،اداکارہ کی ہندی فلم ’’زنجیر ‘‘کی تشہیری مہم شروع کردی گئی ہے ۔دریں اثناء فلم’’بلٹ راجہ‘‘ میں ماہی کا آئٹم نمبر شامل ہوگا۔اس فلم کے ستاروں کی جانب سے پروموشن کے لیے تقریبات سجانے کا سلسلہ جاری ہے ۔ ماہی گل کی دو پنجابی فلمیں بھی ریلیز کے لیے تیار ہیں ۔پنجابی فلم ’’ہک نال‘‘میں امریندر گل اور رانا رنبیر کے ساتھ جلوہ گر ہورہی ہیں۔ اس پنجابی فلم کے ہدایتکا بلجیت سنگھ ہیں ۔جب کہ فلم ’’گرلیج سکندر والی ‘‘ میں بھی اہم کردار نبھایا ہے۔ اداکارہ نے اب تک کئی پنجابی اور ہندی فلموں میں کردار نبھائے اور اپنی پرفارمنس کا جادو جگایا ہے ۔حال ہی میں ماہی گل کو سیف علی خان اور سوناکشی سنہا کی نئی آنیوالی فلم ’’بلٹ راجہ ‘‘کے لیے آئٹم سانگ کے لیے سائن کیا گیا اداکارہ کا کہنا ہے کہ آئٹم سانگ کی دھوم مچے گی ،یہ فلم بھی رواں سال 6ستمبر کو سینماگھروں کی زینت بنائی جائے گی۔ اس فلم کے آئٹم سانگ پر ماہی گل نے یادگار پرفارمنس دی ہے ۔فلم کے موسیقارساجد،واجد ہیں۔ ہدایتکار کا کہنا ہے کہ فلم میں ماہی گل کی مختصر آمد نے چارچاند لگادیے ہیں ۔ بالی وڈ اداکارہ کا کہنا ہے کہ آئٹم سانگ میں پرفارمنس سے مطمئن ہوں ،پنجابی اور ہندی زبان کی فلموں میں اپنا کردار خوبی سے نبھایا ہے ۔اداکاری کا اپنا مزاج ہے اور یہ فن ہر کوئی نہیں کرسکتا ۔اپنی ذات کے اظہار کا بہترین ذریعہ بھی ہے اور دوسروں کو تفریح کے ساتھ فلاحی سبق بھی دیا جاسکتا ہے ۔

تبصرے بند ہیں.