شاہ رخ خان اپنی شخصیت کے اندر ایک کشش رکھتے ہیں، مادھوری ڈکشٹ

ممبئی: ڈانسنگ کوئین مادھوری ڈکشٹ کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان اچھی ڈانسنگ صلاحیتیں نہ رکھنے کے باوجود اپنی شخصیت کے اندر ایک کشش رکھتے ہیں۔ مادھوری نے کہا کہ شاہ رخ خان ایک سیکھے ہوئے ڈانسر نہیں ہیں لیکن جس طرح وہ ڈانس کرتے ہیں اور اس میں اپنی شخصیت کا انوکھا رنگ بھرتے ہیں وہی لوگوں کو ان کی طرف مائل کرنے کا سبب بنتا ہے، مادھوری کا کہنا تھا کہ وہ کوریاگرافر پربھو دیوا کی ڈانسنگ کی مداح ہیں۔ حال ہی میں رنبیرکپور کے ساتھ فلم ’’یہ جوانی ہے دیوانی‘‘ کے آئٹم سانگ کی عکس بندی کے حوالے سے مادھوری نے کہا کہ رنبیر کے ساتھ کام کرکے انہیں بہت مزہ آیا وہ ایک شرمیلا انسان ہے اور فلم کی شوٹنگ کے دوران اس نے مجھے بہت عزت دی، مادھوری کا کہنا تھا کہ رنبیر اچھے اداکار ہیں اور وہ تجربات کرنے سے نہیں ڈرتے، اپنے مختصر کیریئر میں انہوں نے جو کردار نبھائے وہ بہت مشکل تھے اور میں یہ بات میں دعویٰ سے کہہ سکتی ہوں کہ رنبیر کا مستقبل بہت روشن ہے۔

تبصرے بند ہیں.