بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار کرن جوہر بچہ گود لینے کا سوچ رہے ہیں

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار کرن جوہر جو غیرشادی شدہ ہیں لیکن بچہ پالنے کی پلاننگ انہوں نے ابھی سے شروع کر دی ہے۔ بھارتی اخبار کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں 41 سال کنوارے بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار کرن جوہر نے اپنے دل کی بات بتاتے ہوئے کہا کہ وہ ان دنوں سنجیدگی سے ایک بچہ گود لینے کا سوچ رہے ہیں اورانہیں اس سلسلے میں اپنی ماں کی پوری حمایت حاصل ہے۔ کرن نے کہا کہ ان کی پوری کوشش ہوگی کہ وہ اپنی ماں کے ساتھ مل کر بچے کی اچھی پرورش کریں،ان کا کہنا تھا کہ کون اپنے خاندان کو آگے بڑھا نے کا نہیں سوچتا اور وہ بھی یہی چاہتے ہیں کہ جس بچے کو گود لوں وہ میرے نام کو آگے بڑھا ئے۔

تبصرے بند ہیں.