رنبیراوردیپکا کی نئی فلم کو پاکستان میں نمائش کی اجازت

لاہور: بالی وڈ اسٹار رنبیرکپور اور دیپکا پڈوکون کی نئی فلم ’’‘ یہ جوانی ہے دیوانی‘کو پاکستانی سینما گھروں میں نمائش کے لیے مرکزی فلم سنسربورڈ نے اجازت دیدی ہے۔ اس سلسلہ میں سنسرسرٹیفیکٹ جاری کردیا گیا اوراب مقررہ شیڈول کے مطابق فلم کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کیاجائے گا۔واضح رہے کہ فلم میں ماضی کی معروف اداکارہ ورقاصہ مادھوری ڈکشٹ اوررنبیر کپورکا آئٹم سانگ بھی شامل ہے۔قبل ازیں ممبئی سے نیٹ نیوز کے مطابق بالی وڈادکارہ دیپکا اور رنبیر کپورکی فلم کے نئے ڈائیلاگ پروموز ریلیز کردیے گئے ہیں ۔ ہدایتکار کرن جوہر نے کہا ہے کہ دیپکا اور رنبیر کو ایک بار پھر فلم میں ایک ساتھ کام کرنا چاہیے ۔

تبصرے بند ہیں.