اپنے کام کو بھی تنقید کی نگاہ سے دیکھتی ہوں، مادھوری ڈکشٹ

ممبئی: ڈانسنگ کی دنیا میں اپنا ثانی نہ رکھنے والی مادھوری ڈکشٹ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے کام کو بھی تنقید کی نگاہ سے دیکھتی ہیں۔ مادھوری کا کہنا تھا کہ ہراداکار چاہے وہ لڑکی ہو یا لڑکا ڈانس میں اپنا منفرد اسٹائل رکھتا ہے اور اسے اسی طریقے سے دیکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بذات خود انہیں ہریتک روشن کا ڈانس کافی پسند ہےسا تھ ساتھ کترینا کیف، پریا نکا چوپڑا اور انوشکا شرما کی بھی ڈانس پرفارمنس اچھی ہے، مادھوری نے کہا کہ فلم’’بینڈ باجا بارات‘‘ میں انوشکا شرما نے گانوں پر جو پرفارمنس دی اس سے وہ بے حد متاثرہوئیں۔ فلم ’’یہ جوانی ہے دیوانی‘‘ کے آئٹم سانگ ’’گھاگرا‘‘ میں مادھوری کی رنبیر کپور کے ساتھ پرفارمنس کو کافی سراہا گیا ہے اور اب وہ ٹی وی پر ڈانس شو ’’جھلک دکھلا جا میں‘‘ جج کے طور پر نظر آئیں گی، ڈانس شو میں مادھوری کتھک گرو ’’برجو مہاراج ‘‘ کے ساتھ ڈانس پرفارمنس بھی دیں گی۔

تبصرے بند ہیں.