کراچی: فلم انڈسٹری کے نامور ادکار ندیم نے کہا کہ ان کی فنی زندگی کے46سال پلک جھپکتے گزر گئے وہ لمحات جو میں نے فلم انڈسٹری میں گزارے میری زندگی کے قیمتی لمحات رہے ہیں۔ فلم انڈسٹری کی یادیں ہمیشہ تازہ رہیں گی،میں آج بھی اپنے آپ کو تروتزاہ محسوس کرتا ہوں میں نے اپنی فنی زندگی میں صرف اپنے کام پر توجہ دی کوشش کرتا تھا کہ جو وقت شوٹنگ کے لیے دیا جائے اس پر پہنچنے کی کوشش کروں،کرداروں کے حوالے سے بھی میری چوائس منفرد ہوتی تھی بہت زیادہ کام کرنے کے بجائے صرف اچھا اور معیاری کام کرنا میری اولین ترجیح ہوتی تھی۔یہ بات انھوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہی انھوں نے کہا فلم انڈسٹری کی موجودہ صورتحال تشویشناک نہیں ہے وقتی مشکلات ہیں جو جلد ختم ہوجائیں گی ہم اچھی فلموں کے ذریعہ عوام کو دوبارہ سنیماؤں پر واپس لے آئیں گے،ملک سیاسی تبدیلی کے بعد امید ہے کہ نئی حکومت فلم انڈسٹری کی بہتری کے لیے ضروراقدامات کرے گی۔
تبصرے بند ہیں.