بھارتی فلم نے منفرد انداز کی وجہ سے دنیا میں راج کیا، گلزار
کراچی: بھارتی فلم ڈائریکٹر اور شاعر گلزار نے کہاہے کہ اردو میرا جنون اور عشق ہے مجھے اس بات پرفخر ہے کہ دنیابھرمیں لوگ جہاں بھی مجھے جانتے ہیں وہ اسی زبان کی بنیادپرجانتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہندوستان سے بات چیت کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان فلم انڈسٹری میں نئے فنکاروں کی تربیت کے دوران ان کاتلفظ درست کرنااولین ترجیح ہوتی ہے ہماری فلم نے دنیامیں اپنے منفرداندازکی وجہ سے راج کیاہے انھوں نے کہاکہ نئے لکھاریوں سے یہ کہنا چاہتاہوں کہ اردوکے فروغ میں اپناکرداراداکریں ایک سوال کے جواب میں بھارتی فلم ڈائریکٹر اور شاعر گلزار کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں ریلیز ہونے والی دوہندوستانی فلموں ’ایک تھی ڈائن اورایک زیرتکمیل فلم میں اپنی شاعری کونئے گلوکاروں کودیاجسے انھوں نے خوبصورت اندازمیں پیش کرکے لفظوں کو چارچاندلگادیے انھوں نے پاکستان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ میرادل اس دھرتی میں دھڑکتاہے جہاں میں پیداہواجب کہ وہاں کے لوگ بھی مجھے اسی طرح چاہتے ہیں جومیرے لیے اعزاکی بات ہے ۔
تبصرے بند ہیں.