وقت کے ساتھ پاکستان میں سوچنے کے اندازبدل گئے، حسینہ معین
کراچی: سینئر ڈرامہ نگارحسینہ معین نے کہاہے کہ وقت کے ساتھ پاکستان میں سوچنے کے اندازبھی تبدیل ہوئے ہیں اب جووقت کی ضرورت ہے اس اندازمیں نہ لکھاجائے تولوگ کام کوردکردیتے ہیں۔ ان خیالات کااظہارانھوں نے بات چیت کے دوران کیا ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں ہمارے ڈرامے بہت سادہ ہوتے تھے جس میں ہمارا کلچر اور تہذیب چھلکا کرتی تھی مگراب ولگر ڈراموں کو پسند کیا جا رہا ہے جوکہ معاشرے کی خرابی میں اہم کرداراداکررہے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.