امریکی گلوکارہ کی دولت کو اس کا والد جیمی سپیئرز کنٹرول کرتا ہے ، اور اس کے نفسیاتی علاج کے بعد بیٹی کی حفاظت کے لئے اس نے خصوصی انتظامات کر رکھے ہیں ، تا ہم اب وہ ان معاملات سے بیزار ہو چکی ہے اور آزاد ہونا چاہتی ہے۔
کیلی فورنیا (ویب ڈیسک) ہالی وڈ کی 32سالہ گلوکارہ کا کہنا ہے کہ اب وہ اپنے باپ کے اثرات سے خود کو آزاد کرنے کی خواہاں ہے اور اپنے دوست ڈیوڈ لوکاڈو سے شادی بھی کرنا چاہتی ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق برٹنی کے احباب کا خیال ہے کہ وہ اپنی دولت کو سنبھالنے اور تنہا فیصلے کرنے کی ابھی بھی صلاحیت نہیں رکھتی ، اور یہی خیال اس کے ڈاکٹروں کا بھی ہے۔ برٹنی سپیئرز کے سات اور آٹھ سال کے دو بچے ہیں ، جو اس کے سابق شوہر کیون فیڈر لائن میں سے ہیں۔ برٹنی کو نفسیاتی علاج کے لئے 2008 میں رونالڈ ریگن میڈیکل سنٹر میں رکھا گیا تھا۔ –
تبصرے بند ہیں.