اسلام آباد: چینی وزیراعظم لی کی چیانگ دو روزہ کامیاب دورے کے بعد پاکستان سے واپس وطن روانہ ہوگئے ، چکلالہ ایئربیس پر صدر آصف علی زرداری اور نگران وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو نے چینی وزیر اعظم کو الوداع کیا۔ روانگی سے قبل چینی وزیراعظم نے پاک چائنہ فرینڈشپ کا دورہ کیا اس موقع پر نگران وزیراعظم بھی ان کے ہمراہ تھے جبکہ بچوں نے قومی ملبوسات میں چینی وزیراعظم کا استقبال کیا اور ٹیبلو بھی پیش کیا ، دورہ کے اختام پر چینی وزیراعظم نے شکریڑیاں کے مقام پر یادگاری پودا بھی لگایا۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے جبکہ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر راولپنڈی اور اسلام ایباد میں موبائل سروس بھی دن ایک بجے سے بند رہی۔
تبصرے بند ہیں.