کراچی :ٹارگٹ کلنگ کیخلاف احتجاج پرتشدد رنگ اختیار کرگیا

کراچی : کراچی کے علاقے ہنگورہ آباد میں ٹارگٹ کلنگ کے خلاف احتجاج پرتشدد رنگ اختیار کرگیا،پولیس اور رینجرز سے جھڑپوں کے دوران علاقہ میدان جنگ کا منظر پیش کرتا رہا۔لیاری کے علاقے ہنگورآباد میں ٹارگٹ کلنگ کیخلاف احتجاج کے دوران مشتعل افراد نے سڑکوں پر ٹائر جلائے ، رکاوٹیں کھڑی کردیں اور اسلحہ لیکر دندناتے رہے۔مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری علاقے میں پہنچی تو جھڑپوں اور فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔چار گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے احتجاج پر پولیس اور رینجرز نے کڑی جدوجہد کے بعد قابو پالیا۔صورتحال بہتر ہونے پر ماڑی پور روڈ کو ٹریفک کے لئے بحال کردیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.