سبی : فائرنگ،4 خواتین سمیت5 افراد جاں بحق،2 زخمی

سبی : سبی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چار خواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔سبی میں واقعہ مال پڑی کے علاقے میں پیش آیا جہاں دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی، فائرنگ سے مالک مکان ثمینہ ، کرن، رابعہ، نادیہ اور ایک مرد شامل ہے۔ جبکہ دو خواتین نسیمہ اور صائمہ زخمی ہوگئیں۔ زخمیوں کو سول اسپتال سبی منتقل کیا گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او سول اسپتال پہنچ گئے اور واقعہ کی انکوائری شروع کردی۔ حملہ آور واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ مرنے والوں کا تعلق پنجاب کے مختلف اضلاع سے بتایا جارہا ہے۔

تبصرے بند ہیں.