فیصل آباد: تاوان وصول کرنیوالے دہشتگرد کے2 ارکان گرفتار

فیصل آباد: فیصل آباد پولیس نے کالعدم تنظیم کے نام پر تاوان وصول کرنے والے دہشت گرد گروہ کے دو ارکان کو گرفتار کرلیا۔سی پی او فیصل آباد نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ وارث پور کے علاقے بلال ٹاون میں گذشتہ شب شان نامی شخص دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے ہلاک ہوگیا تھا۔ واقعے کی تفتیش کرتے ہوئے پولیس نے دو افراد کو حراست میں لیا۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کا تعلق مسیحی برادری سے ہے۔ اور یہ دونوں کالعدم تنظیم کے نام پر لوگوں کو حراساں کرتے اور تاوان وصول کرتے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے قیصر نامی پادری سے دس لاکھ روپے تاوان طلب کیااور عدم ادائیگی پر اسے اہلخانہ سمیت بم سے اڑانے کی دھمکی تھی۔پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شیراز عرف شوکی اور سہیل سرفراز کو گرفتار کرلیا،ملزموں سے تفتیش جاری ہے،مزید انکشافات کا امکان ہے۔

تبصرے بند ہیں.