بلوچستان:الیکشن کمیشن نے 3حلقوں کے نتائج روک دیئے

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے تین حلقوں کے نتائج روک دیئے، دھاندلیوں کے ثبوت اور اکثر پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ نہ ہونے کی شکایت پر کامیاب امیدواروں کو نوٹس جاری کردیئے گئے۔بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل اور بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی نے مبینہ دھاندلی کے دستاویزی ثبوت پیش کرتے ہوئے الیکشن کمیشن میں موقف اختیار کیا کہ این اے دو سو اکہتر ، پی بی بیالیس اور پی بی تینتالیس کے اسی فیصد پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ نہیں ہوئی ،این اے دو سو اکہتر کی نشست پر مسلم لیگ ن کے جنرل سیکریٹری جنرل ریٹائرڈ قادر بلوچ جبکہ صوبائی اسمبلی کے حلقے پی بی بیالیس پر نیشنل پارٹی کے رحمت علی بلوچ، پی بی تینتالیس پر نیشنل پارٹی کے حاجی عبدالسلام بلوچ کامیاب ہوئے تھے الیکشن کمیشن نے نتائج کو روک کر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.