صدر زرداری سے نواز شریف کی ون ٹوون ملاقات

اسلام آباد: مسلم لیگ نون کے صدر میاں نواز شریف کی صدر آصف علی زرداری سے ون ٹو ون ملاقات ، صدر نے میاں نواز شریف کو الیکشن میں کامیابی پر مبارک باد دی۔ترجمان فرحت اللہ بابر کے مطابق میاں نواز شریف اور صدر آصف علی زرداری کے درمیان چینی وزیراعظم کو دیئے جانے والے ظہرانے کے بعد ایوان صدر میں ہوئی ، ملاقات میں صدر زرداری نے میاں نواز شریف کو انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دی اور نئی اینے والی حکومت کو خوش آمدید کہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ترجما ن کے مطابق صدر زرداری نے کہا ملکی تاریخ میں پہلی بار جمہوری حکومت اپنی مدت پوری کر کے نومنتخب ہونے والے جمہوری حکومت کے حوالے اقتدار کر رہی ہے جو قوم ، سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کی کاوشوں سے پورا ہوا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ صدر مملکت نے میاں نواز شریف کا چینی وزیراعظم کے ظہرانے میں اینے پر شکریہ ادا کیا۔ صدر زرداری نے امید ظاہر کی کہ اینے والی جمہوری حکومت ملک کو درپیش مسائل اور چیلنجز کو حل کرنے میں کامیاب ہو گی۔بعد ازاں صدر آصف علی زرداری سے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، صدر نے الیکشن میں کامیابی پر مولانا فضل الرحمان کو مبارکباد بھی دی۔

تبصرے بند ہیں.