خضدار: خضدار میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے دو سو انہتر کے دو پولنگ اسٹیشنز پر آج دوبارہ پولنگ ہورہی ہے۔ جے یوآئی کے مولانا قمرالدین اور بی این پی مینگل کے میر عبدالروٴف مینگل آمنے سامنے ہیں۔ گیارہ مئی کو این اے دو انہتر خضدار کے دو پولنگ اسٹیشنز پر عملہ نہ پہنچنے کی وجہ سے پولنگ نہیں ہوئی تھی۔ دونوں اسٹیشنز پر پولنگ اسٹیشن نمبر ایک سو بیالیس اور ایک سو تینتالیس پر کل ووٹرز کی تعداد بارہ سو تینتیس ہے۔ خضدار کے دو سو چھبیس پولنگ اسٹیشنز کا رزلٹ پہلے آچکا ہے جس میں جمعیت علمائے اسلام کے مولانا قمرالدین پچیس ہزار چار سو چھہترووٹوں کے ساتھ سب سے آگے ہیں۔ بی این پی مینگل کے میر عبدالروٴف مینگل چوبیس ہزار نو سو نویووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ بنوں کے صوبائی حلقوں پی کے اکہتر اور پی کے بہتر کے سات پولنگ اسٹیشن پر بھی دوبارہ پولنگ جاری ہے۔ عام انتخابات کے دوران مبینہ دھاندلی کے بعد الیکشن کمیشن نے تین پولنگ اسٹیشنز پر انتخابات ملتوی کردیا تھا۔ تمام پولنگ اسٹیشنز پر مردوں اور خواتین کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔
تبصرے بند ہیں.