صدر زرداری کا عمران خان کو فون،صحت یابی کیلئے دعا

اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری نے تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کو ٹیلی فون کرکے خیریت دریافت کی اور انکی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔صدر آصف علی زرداری نے آج عمران خان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے،جس میں انہوں نے عمران خان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی،زرائع کے مطابق بات چیت میں اتخابات میں مبینہ دھاندلیوں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.