خیرپور :لڑکی کا مبینہ اغوا،تیسرے روز بھی شہر مکمل بند

خیرپور: خیرپور کی تحصیل ٹھری میرواہ میں لڑکی کے مبینہ اغوا کے خلاف آج تیسرے روز بھی شہر مکمل طورپر بند ہے۔ خیرپور کی تحصیل ٹھری میرواہ میں تین روز قبل مبینہ طورپر اغوا ہونے والی صبا پروین کی عدم بازیابی کے خلاف آج تیسرے روز بھی احتجاجاً شہر بند کیا گیا ہے۔ تمام سرکاری اور نجی اسکول بھی بند ہیں، شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، صبا پروین کے اغوا کے خلاف دو مقدمات درج کرائے گئے ہیں۔ شہر میں خوف کی فضا کے باعث لوگ اپنے گھروں تک محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔ شہر میں کشیدگی کے باعث پولیس اور رینجرز کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔ ٹھری میرواہ میں ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے پیپرز بھی ملتوی کردیئے گئے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.