لندن : سابق وزیر داخلہ رحمان ملک لندن چلے گئے، کل الطاف حسین سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرینگے،کہتے ہیں آئندہ حکمت عملی کیلئے پارٹی ہدایت پر برطانیہ آیا ہوں رحمان ملک نے کہا ہے کہ وہ پارٹی ہدایت پر آئندہ کی نئی حکمت عملی طے کرنے کیلئے برطانیہ آئے ہیں اور دو سے تین دن میں پاکستان واپس چلے جائیں گے ، رحمان ملک نے بتایا کہ وہ کل ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے ملاقات کریں گے اور بعد میں اہم پریس کانفرنس بھی کرینگے ، انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اگر شک ہے کہ پاکستان واپس نہیں آوٴں گا تو یہ تاثر غلط ہے، سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ طبی معائنہ بھی کرانا ہے وہ بھی ضروری تھا ، انہوں نے کہا کہ سینیٹر ہوں تمام عدالتی تاریخوں پر موجود رہوں گا۔
تبصرے بند ہیں.