بھکر :،مردے کھانے والیل دوبھائیوں کو سزا

بھکر: بھکر میں عدالت نے قبروں سے مردے نکال کر کھانے والے دو بھائیوں کو ایک ایک سال قید اور دو لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنا دیا۔دریا خان کی یونین کونسل کہاوڑ کلاں کے رہائشی دو بھائی عارف اور فرمان قبروں سے مردے نکال کر کھانے پر رنگے ہاتھوں پکڑے گئے تھے، پولیس نے گرفتار کر کے دونوں کو جیل بھیج دیا تھا۔۔ مقدمہ دو سال تک سول جج شیخ فیاض حسین کی عدالت میں زیر سماعت رہا۔ عدالت نے دونوں بھائیوں کو ایک ایک سال قید اور دو لاکھ جرمانے کی سزا سنائی ہے، جرمانے کی عدم ادائیگی پر انہیں مزید دو سال قید بھگتنا پڑے گی۔

تبصرے بند ہیں.