بلوچستان کے انتخابی نتائج روکنے کا مطالبہ

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے نائب صدر میر باز خان کھیتران نے مطالبہ کیا ہے کہ گیارہ مئی کو بلوچستان میں ہونے والی دھاندلی کے بے نقاب ہونے تک الیکشن کے نتائج روکے جائیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے نائب صدر میر ہزار خان کھیتران کا کہنا تھا کہ انتخابات میں عوام کا اربوں روپے خرچ ہو چکا ہے لیکن پھر بھی ملک میں شفاف انتخابات نہیں ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اور آرمی چیف جنرل پرویز کیانی نے بھی صاف اور شفاف انتخابت کروانے کا وعدہ تو کیا تھا لیکن ایسا نہیں ہوا،انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایف سی کے تین کرنل اور تین ڈپٹی کمشنرز دھاندلی میں ملوث پائے گئے ہیں،دھاندلی کا مقصد صرف بلوچوں اور پیپلز پارٹی کو اسمبلی تک پہنچنے سے روکنا تھا ۔ان کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں دھاندلی ہوئی ہے تاہم صدرآصف علی زرداری نے مصلحتا تنائج کو قبول کیا ہے۔ انہوں نے سپریم کورٹ آف پاکستان سے اپیل کی کہ وہ معاملے کا از خود نوٹس لے۔

تبصرے بند ہیں.