لاڑکانہ: سابق وزیر اعلی سید قائم علی شاہ کہتے ہیں کہ سندھ میں عوام نے مینڈیٹ دیا،دھرنوں اور احتجاج کا سلسلہ بند ہونا چاہیے،اویس مظفر ٹپی کہتے ہیں وہ سندھ کی وزارت اعلی کیلئے فی الحال ناتجربہ کار ہیں۔پیپلز پارٹی سندھ کی جانب سے میڈیا کے اعزاز میں ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ مخالفین الزام تراشی سے گریز کریں پیپلز پارٹی نے دوسروں کا مینڈیٹ تسلیم کیا دوسرے بھی پیپلز پارٹی کا مینڈیٹ تسلیم کریں۔وزارت اعلی کی دوڑ میں شریک اویس مظفر ٹپی نے کہا کہ صوبے کی وزارت اعلی چلانے کیلئے وہ فی الحال خود کو ناتجربہ کار سمجھتے ہیں۔شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ناکامی کو پارٹی قیادت کی نااہلی کے بجائے شریف برادران کی سازش قرار دیا۔لاڑکانہ میں محترمہ بے نظیر بھٹو سے بھی زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے ایم پی اے عمران ظفر لغاری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پر دھاندلی کا الزام لگانے والے ثبوت لیکر آئیں۔تقریب میں پیپلز پارٹی کی قیادت ایک بار پھر سندھ کی سطح پر مفاہمت کی سیاست کو پروان چڑھانے پر زور دیتی نظر آئی ، قوی امکان ہے کہ سندھ کی نئی کابینہ میں بھی ایم کیو ایم کو اہم کردار دیا جائیگا۔
تبصرے بند ہیں.