سندھ میں دھاندلی نہیں دھاندلا ہوا ہے ،لیاقت جتوئی

لاہور : شیرازی بردران نے مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا، لیاقت جتوئی کہتے ہیں سندھ میں دھاندلی نہیں دھاندلا ہوا ہے ،دھاندلی کے ثبوت الیکشن کمیشن کے حوالے کیے جائینگے۔لاہور میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر شیرازی، ایاز شیرازی، شاہ حسین شیرازی اور اعجاز شیرازی نے کہا کہ انہوں نے مسلم لیگ ن کو غیر مشروط حمایت کا یقین دلایا ہے، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ میں انتظامیہ اور پولیس کے ذریعے انتخابات میں دھاندلیاں کیں، اس موقع پرلیاقت جتوئی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ میں دھاندلی نہیں دھاندلا کیا ہے، دادو کی چھ نشستوں پر ہماری یقینی جیت تھی۔لیاقت جتوئی نے مطالبہ کیا کہ جہاں جہاں دھاندلی ہوئی وہاں دوبارہ انتخابات کرائے جائیں، لیاقت جتوئی کا کہنا تھا کہ سندھ میں کٹھ پتلی نگراں حکومت اسی لیے قائم کی گئی تھی کہ دھاندلی کی جا سکے۔

تبصرے بند ہیں.