کراچی :این اے دو سو پچاس ،دوبارہ پولنگ کی تیاریاں مکمل

کراچی : کراچی کے حلقہ این اے دو سو پچاس کے تینتالیس حلقوں پر دوبارہ انتخابات کے لیے تیاریاں مکمل ہوگئیں۔پولنگ کل صبح آٹھ بجے شروع ہوگی،سامان اورعملہ فوج کی نگرانی میں پولنگ اسٹیشنز پر پہنچ گیا۔کراچی کی مقامی عدالت میں ایک بار پھر گہما گہمی لگی اور وجہ ہے این اے دو سو پچاس کے تینتالیس پولنگ اسٹیشنز پر ری الیکشن، بیلٹ پیپر، باکسز اور پولنگ کے سامان کو بسوں میں لادا گیا اور فوج کی نگرانی میں متعلقہ پولنگ اسٹیشنز بھیجا گیا۔ پاک فوج نے جب ضلع جنوبی کے کیمپ آفس کا کنٹرول سنبھالا تو شہر میں گشت بھی کیا اور این اے دو سو پچاس میں بکتربند کے ہمراہ انٹری بھی دی۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر اس بار بھی عملے کی غیر حاضری کے لیے ذہنی طور پر تیار ہیں، کہتے ہیں کہ فوج سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے سے قبل پولنگ اسٹیشنز سے واپس نہیں جائیں گے۔این اے دو سو پچاس میں دوبارہ ڈیوٹی دینے والا عملہ بیزار دکھائی دیتا ہے

تبصرے بند ہیں.