اسلام آباد: جے یو آئی ف کی حکومت میں شمولیت کے لیے مثبت پیشرفت ، مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ دعوت مل گئی اب قبول کا مرحلہ ایرہا ہے اور پھر رخصتی ہو گی۔ راجہ ظفر الحق کہتے ہیں کہ مسائل کے حل کیلئے وسیع تر تعاون ضروری ہے۔مسلم لیگ ن کے رہنماء راجہ ظفرالحق، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور محمد خان ہوتی پر مشتمل وفد نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔ وفد نے جے یو آئی کو مرکزی اور بلوچستان حکومت میں شمولیت کی باضابطہ دعوت دی۔ بعد ازاں مسلم لیگ نے کے رہنما راجہ ظفر الحق کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام ف کے رہنما مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ابھی بہت سے امورکو حتمی شکل دینا باقی ہے، حکومت میں شمولیت کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مشرف نے تسلیم کیا ہے کہ ڈرون حملے انکی اجازت سے ہوئے، امریکا کیساتھ کئے گئے خفیہ مذاکرات میں شامل لوگ اسوقت تحریک انصاف میں ہیں، اس موقع پر راجہ ظفر الحق نے کہا کہ حکومت سازی کے عمل میں مثبت پیش رفت ہو رہی ہے، مسائل کے حل کیلئے وسیع تر تعاون ضروری ہے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آرمی چیف نے نواز شریف کو سیکیورٹی ایشوز پر بریفنگ دی ہے۔
تبصرے بند ہیں.