ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی لہر برقرار رہنے کی پیشگوئی
اسلام آباد : سندھ، بلوچستان، پنجاب اورخیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی علاقوں میں آئندہ دو سے تین روز تک گرمی کی شدید لہر برقرار رہے گی، آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے کسی علاقے میں بارش کا امکان نہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا،جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی یہی صورتحال برقرار رہے گی، رپورٹ کے مطابق آئندہ دوسے تین روز کے دوران سندھ،بلوچستان،پنجاب اورخیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدید لہرجاری رہے گی، گزشتہ روزسب سے زیادہ گرمی لاڑکانہ میں پڑی ، جہاں درجہ حرارت اڑتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ملک کے دیگر شکہروں میں درجہ حرارت کی تفصیل کچھ اس طرح سے ہے۔
تبصرے بند ہیں.