سندھ:انٹرمیڈیٹ کے امتحانات جاری،نقل عروج پر

سکھر: سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا سلسلہ آج بھی جاری رہا،امتحانی مراکز میں نقل عروج پر رہی ، مقررہ وقت سے پہلے ہی پیپر آوٴٹ ہوگئے۔سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا سلسلہ جاری ہے،حیدرآباد میں انٹر میڈیٹ کے پرچے کے موقع پر دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود فوٹو اسٹیٹ کی دکانیں کھلی رہیں جہاں امتحانی پیپر کھلے عام فروخت ہوتے رہے۔سکھر میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں نقل کو روکنے کے لئے سخت اقدامات کئے گئے،لیکن پھر بھی نقل جارہی رہی ، ویجلنس ٹیموں نے مختلف امتحانی سینٹرز پر چھاپے مارے،جس کے دوران دس طلبہ کو نقل کرتے ہوئے پکڑا گیا،لاڑکانہ میں امتحانی مراکز پر دفعہ 144 نافذ ہونے کے باوجود نقل عروج پر رہی ،امتحانی پرچے چپڑاسی اور پولیس کی مدد سے اندر پہنچائے جاتے رہے ، دادو میں انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے پیپر مقررہ وقت سے آدھا گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا۔ امتحانی مراکز میں کھلے عام جاری ہے اور انتظامیہ خاموش تماشائی بنی رہی ،میرپورخاص میں قیامت خیز گرمی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث طلبا اور طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ زیادہ تر امتحانی مراکز میں نقل عروج پر رہی۔ ٹھٹھہ میں انٹر کے امتحانات چھپائی کا کام عروج پر رہا ،نقل کرنے والوں کو کوئی روکنے والا نہیں ہے۔ دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود نقل کا سلسلہ جاری رہا،بدین میں میں انٹر میڈیٹ کے امتحانات کے موقع پر نقل کا سلسلہ جاری رہا جہاں حل شدہ پیپر فوٹو اسٹیٹ کی دکانوں پر سو سے ڈیرھ سو ملتے رہے ۔

تبصرے بند ہیں.