اداکارہ انجلینا جولی اب بنے گی جادوگرنی

 نیویارک: ہالی ووڈ کی نئی ایکشن ایڈونچر، ڈرامہ تھرلر فلم ”میلفسنٹ” کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا جس میں انجلینا جولی جادو گرنی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ بحیثیت پروڈکشن ڈیزائنر اور آسکر ایوارڈ جیتنے والے ہدایتکار رابرٹ اسٹارمبرگ کی یہ فلم افسانوی کہانیوں پر مبنی کئی کتابوں سے ماخوذ ہے جس میں انجلینا جولی سمیت ایلی فیوننگ کوپلے، برینٹسن تھوائیٹس، میرانڈا رچرڈسن اور سیم رائلے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ڈون  ہین اور جوئے روتھ کی پروڈیوس کردہ اس ایڈونچر فلم کی کہانی ڈزنی کلاسک سلمپنگ بیوٹی کی ولن میلفسنٹ کے گرد گھومتی ہے جو دراصل ایک خوبصورت نوجوان لڑکی تھی تاہم جنگل میں اپنی پرامن سلطنت کو حملہ آوروں سے بچاتے ہوئے دھوکا دہی اور غداری کے بعد پتھر دل بن جاتی ہے اور پھر سلطنت کے نئے بادشاہ کی بیٹی اوڑا پر جادو کر دیتی ہے۔ بیس کروڑ ڈالر کے بجٹ سے بننے والی ایکشن فلم رواں سال سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔

 

تبصرے بند ہیں.