وینا ملک نے فلمی دنیا کو خیر باد کہہ دیا

اب فلمی دنیا کا حصہ نہیں رہی۔ پاکستان واپس ضرور آﺅں گی۔ واپسی کا فیصلہ شوہر کرینگے۔

اسلام آباد:(آن لائن) اسکینڈل کوئن وینا ملک نے فلمی دنیا سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وینا ملک کا کہنا تھا کہ اب وہ فلمی دنیا کا حصہ نہیں رہیں تاہم ایسے اصلاحی پروگرام میں کام کرنا پسند کریں گی جو لوگوں کے لیے مشعل راہ ہوں۔ دنیا بھر سے مداح انہیں مبارک باد دے رہے ہیں اور انہوں نے بھی لوگوں سے اپنے لیے دعاﺅ ں کی اپیل کی ہے۔ پاکستان واپسی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر وینا ملک نے کہا کہ کبھی یہ نہیں کہا کہ وہ پاکستان نہیں آئیں گی۔ میں پاکستان ضرور آﺅ ں گی اور اس کا فیصلہ میرے شوہر کریں گے۔ میرے شوہر اور میرے خاندان کے زیادہ تر افراد پاکستان امریکا اور دبئی میں مقیم ہیں اس لیے میں زیادہ تر انہی ممالک میں قیام کروں گی۔ واضح رہے کہ وینا ملک ان دنوں عمرے کی ادائیگی کے لیے اپنے شوہر کے ہمراہ سعودی عرب میں موجود ہیں اور وہ گزشتہ دنوں دبئی کے معروف بزنس مین اسد خٹک کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔

تبصرے بند ہیں.