فلم شدھی میں کام کا حتمی فیصلہ نہیں کیا، کرینہ کپور

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے کہا ہے کہ فلم ”شدھی” میں کام کا فیصلہ میرے موڈ پر منحصر ہے۔ ایک تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابھی میں نے فلم ”شدھی” میں کام کا حتمی فیصلہ نہیں کیا اور اس کا انحصار میرے موڈ پر ہے کہ میں اس فلم میں کام کروں گی یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ویسے بھی یہ فلم گذشتہ ڈیڑھ سال سے تاخیر کا شکار ہے اور مجھے نہیں معلوم کہ اس فلم کیساتھ یہ کیا ہو رہا ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.