سنجے دت کی یومیہ تنخواہ 25 روپے مقرر

نئی دہلی: بھارتی اداکار سنجے دت آج سے اپنی جیل کی سزا کا آغاز کریں گے، جیل میں ان سے قیدیوں کا کھانا بنانے کا کام لیا جائے گا۔ فلموں میں کروڑوں روپے کمانے والے سنجو بابا کو جیل میں یومیہ پچیس روپے مزدوری ملے گی جبکہ گھر والوں کی طرف سے انہیں پندرہ سو روپے ماہانہ لینے کی اجازت ہوگی۔ سنجو میاں کو جیل میں چکی تو نہیں پیسنی پڑے گی مگر قیدیوں کے لیے کھانا ضرور بنانا پڑے گا یعنی منا بھائی ایم بی بی ایس اب بنیں گے قیدی نمبر ون۔۔ سنجے دت کو صرف پانچ افراد سے بیس منٹ کے لئے ملنے کی اجازت ہو گی۔ سنجے دت کو گزشتہ ماہ ممبئی بم دھماکوں کے الزام میں پانچ سال کی سزا سنائی گئی تھی۔

تبصرے بند ہیں.