وینا ملک کا اداکارہ میرا کو شادی کرنے کا مشورہ

وینا ملک زندگی کے نئے سفر میں جیون ساتھی کے ساتھ خوش ہیں۔ کہتی ہیں والدین کی دعاؤں سے نئی زندگی کا آغاز ہوا، اداکارہ میرا کو بھی شادی کا مشورہ دے دیا۔

دبئی: () شادی کے بعد دنیا نیوز سے خصوصی انٹرویو میں وینا ملک کا کہنا تھا کہ وہ اپنے جیون ساتھی کے ساتھ بہت خوش ہیں۔ والدین کی دعاؤں سے نئی زندگی کا آغاز ہوا ہے۔ اداکارہ میرا کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کا جواب دیتے ہوئے وینا کا کہنا تھا کہ ان الزامات میں کوئی سچائی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی لیگل ٹیم ان الزامات کا جواب دے گی۔ وینا ملک نے میرا کو مشورہ دیا کے اب انہیں بھی شادی سے متعلق فیصلہ کر لینا چاہیئے۔ وینا ملک نے کہا کہ وہ مولانا طارق جمیل کی شخصیت سے متاثر ہوئیں ہیں، ان کو اپنا روحانی استاد سمجھتی ہیں۔ وینا ملک نے واضح کیا کہ بھارتی فلموں میں اپنے شوہر کی اجازت سے کام کریں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگ چاہے انہیں وینا خان پکاریں یا وینا خٹک بلا سکتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.