وینزویلا، سابقہ ملکہ حسن مونیکا فائرنگ سے ہلاک

وینزویلا: وینزویلا کی سابق ملکہ حسن مونیکا سپیئرز اوران کے سابق شوہر ڈاکووں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق مونیکا سپیئرز اور ان کے سابق شوہر ہینری بیری کی گاڑی ویلنیسیا اورپورٹوکابیلو کے درمیان ہائی وے پر خراب ہوگئی، اس دوران ڈاکووں نے ان پر حملہ کر دیا۔ مونیکا سپیئرز اور ان کے سابق شوہر ڈاکووں کی فائرنگ سے موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ان کی پانچ سال کی بیٹی زخمی ہوئی جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے اس ہائی پروفائل کیس کی تفتیش شروع کردی ہے۔ یاد رہے کہ مونیکا سپیئر نے 2004 میں مس وینزویلا کا ٹائٹل جیتا تھا۔

تبصرے بند ہیں.