نکاح کے بعد وینا ملک اور اسد بشیر سے مولانا طارق جمیل کی ملاقات

اداکارہ وینا ملک اور اسد بشیر کی نکاح کی تصاویر اور دستاویزات جاری کر دی گئی ہیں۔

دبئی: () اداکارہ وینا ملک کے نکاح کے دستاویزات کے مطابق ان کا حق مہر ایک ہزار درہم مقرر کیا گیا تھا جو اسد بشیر نے نکاح کے وقت ہی ادا کر دیا۔ نکاح کے بعد اداکارہ وینا ملک اور ان کے شوہر اسد بشیر سے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے بھی ملاقات کی۔ طارق جمیل نے وینا ملک کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔ دبئی میں ہونے والی وینا ملک کی شادی کی خبریں مسلسل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں جن کے مطابق دونوں میاں بیوی جلد عمرے کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب بھی جائینگے۔ مولانا طارق جمیل نے دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا خصوصی اجتماع کے لئے دبئی گیا تھا جہاں وینا ملک اور ان کے شوہر سے ملاقات ہوئی ، ان کا یہ بھی کہنا تھا وینا ملک نے انہیں کہا کہ وہ دعا کریں کہ وہ شوبز میں دوبارہ نہ جائیں۔ وینا ملک نے کہا کہ اب ان کے سر سے دوپٹہ نہیں اترے گا

تبصرے بند ہیں.