بالی ووڈ ہوا ہوائی ”سری دیوی” ایک بار پھر پردے پر نظر آئیں گی لیکن اس بار وہ فلم میں مختصر کردار ادا کریں گی۔
ممبئی: () سری دیوی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے وہ امول گپتے کی فلم ”ہوا ہوائی ” میں مختصر کردار ادا کریں گی اور ایک گانے میں بھی جلوہ گر ہوں گی۔ سری دیوی کے کردار کی شوٹنگ اگلے ماہ ہو گی۔ سری دیوی کو سپر ہٹ فلم ”مسٹر انڈیا” کے گانے ”کہتے ہیں مجھ کو ہوا ہوائی” سے لازوال شہرت ملی تھی۔ سری دیوی تقریباً پندرہ برس بعد فلم ”انگلش ونگلش” سے فلم انڈسٹری میں واپس آئی تھیں۔
تبصرے بند ہیں.