وویک اوبرائے کو نریندر مودی کے کردار کی پیشکش

ممبئی: بالی ووڈ اداکار وویک اوبرائے کو فلم میں نریندر مودی کا کردار ادا کرنیکی پیشکش ہوئی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اوبرائے نے کہا کہ انہیں امریکی بیسڈ ڈائریکٹر کی فلم میں نریندر مودی کا جوانی کا کردار ادا کرنیکی پیشکش ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم میں وہ نریندر مودی کا اس دور کا کردار ادا کرینگے جب وہ گجرات روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی کنٹین کے سٹاف کے طور پر کام کرتے تھے۔ کردار میں کام کرنے کے حوالے سے دوست احباب سے صلاح مشورے کر رہا ہوں، جلد کوئی بہتر فیصلہ کر کے ڈائریکٹر کو جواب دے دونگا۔

تبصرے بند ہیں.